القاعدہ آئندہ ایک سال میں امریکہ پر حملہ کر سکتی ہے، جنرل مارک ملی

القاعدہ آئندہ ایک سال میں امریکہ پر حملہ کر سکتی ہے، جنرل مارک ملی

فائل فوٹو


واشنگٹن: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ آئندہ ایک سال میں دوبارہ منظم ہو کر امریکہ پر حملہ کرسکتی ہے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مشروط ہے، جنرل مارک ملے

ہم نیوز کے مطابق امریکی جنرل مارک ملی نے امریکی سینیٹ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ابھی تک القاعدہ سے تعلقات ختم نہیں کیے ہیں۔

جنرل مارک ملی نے واضح طور پرکہا کہ چین کو جنگ نہ کرنے سے متعلق فون کال قانون کے مطابق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اپنے چینی ہم منصب کو فون کرنے کے لیے کہا تھا۔

طالبان کیساتھ مل کر داعش کیخلاف کارروائی ممکن ہے، امریکی جنرل

انہوں نے کہا کہ جس وقت میں نے چینی ہم منصب کو فون کیا تھا اس وقت 8 دیگر افراد بھی موجود تھے۔

امریکی سینیٹ میں پوچھے جانے والے سخت سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جنرل مارک ملی نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے اور مجھے ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ میں چین کو امریکی صدر کے ارادے سے آگاہ کروں۔

افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے دوبارہ فعال ہوجانے کا خدشہ ہے، جنرل میکنزی

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی نے واضح طور پر کہا کہ انہوں نے فون کال کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا تھا اور جو کچھ کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں