شہباز شریف 25 سال کیلئے جیل جا سکتے، فواد چوہدری

پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرٹ پر کیس چلا تو شہباز شریف 6 ماہ میں 25 سال کیلئے جیل جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں جب کہ شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کے لیے جیل جا سکتے ہیں۔

لوکل الیکشن نہ کرانا ہماری حکومت کی غلطی تھی، فواد چودھری

فواد چودھری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور علی محمد خان کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرول ریفارمز بہت ضروری ہیں، پارلیمان میں اپوزیشن کے ساتھ گفتگو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا سرمایہ ہے، پاکستان کی معیشت کا بہت اہم حصہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابات کا لازمی حصہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرائیویٹ کمپنی سے 20 ای وی ایم منگوائی ہیں، تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے جارہی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی کی گئی ہے، رویت ہلال یا حکومت کی طرف سے چاند کے اعلان کو ہی حتمی سمجھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں