انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے اور بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے جبکہ مختلف ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ظاہر شاہ کے دور کا آئین عارضی طور پر بحال کرنیکا فیصلہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزات پیش کی ہیں۔


متعلقہ خبریں