نواز شریف کو معاہدہ کر کے باہر بھیجنے والے قد دیکھ کر بات کریں، شازیہ مری

نواز شریف کو معاہدہ کر کے باہر بھیجنے والے قد دیکھ کر بات کریں، شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بزدار سرکار کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے وگرنہ دو دن میں یہ حکومت گر جائے گی۔

مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی اجلاس میں خطاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے 5 سال تک چلنے کا معاہدہ کر کے نوازشریف کو باہر بھیجنے والے قد دیکھ کر بات کریں۔

پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ استعفے دینا تو ایک بہانہ تھا۔ انہوں ںے کہا کہ اصل مقصد لانگ مارچ ملتوی کروا کر عمران خان کا اقتدار بچانا تھا۔

سابق صوبائی وزیر شازیہ مری نے دعویٰ کیا کہ اینٹی اسٹبلشمنٹ بیانیے میں محض اقتدار سے دور کرنے کی ناراضگی ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کمزور کرنے کی سازش کرنے والی جماعت اپنے گھناؤنے کردار پر فخر کرتی ہے۔

بلاول بھٹو ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی اسی کوکھ سے جنم لیا ہے جس بطن سے یہ جماعت پیدا ہوئی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کیسا بیانیہ ہے جو لاہور میں مختلف جب کہ لندن میں الگ ہو جاتا ہے؟

پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پی پی پی تو اس وقت سے اپنے بیانئے پر ڈٹی ہوئی ہے کہ جب یہ جماعت چھانگا مانگا کی سیاست کرتی تھی۔

پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو توفری و فیئر الیکشن ملے گا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کونسلر کی سیٹ نہ جیتنے والے ہمیں سکھانا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب ہارتے ہیں تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں