ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ

Finance Ministry

نگران دورحکومت میں قرضے حاصل کرنے میں کمی ہوئی یا اضافہ؟تفصیلات آگئیں


اسلام آباد: ملک کے ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔

گوشت، چاول،گھی، انڈے، دودھ اور تیل سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک میں بتائی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہنگائی پر اجلاس: افسران نے معطلیاں گنوا دیں، کارروائی ناکافی، نتائج بتائیں، وزیراعظم

وزارت خزانہ کے معاشی آؤٹ لک کے تحت ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں 35.4 فیصد اور درآمدات میں 67.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک کے تحت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 4.1 فیصد رہا جب کہ گزشتہ دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.3 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کے ماہانہ معاشی آؤٹ لک کے تحت ایف بی آر محصولات میں 42.3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ نان ٹیکس آمدنی میں 49.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں