عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ: جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ: جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا

برلن: لیجنڈ اداکار عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کا میڈیکل چیک اپ کررہے ہیں۔ اسپتال میں معروف کامیڈین کے ضروری ٹیسٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

لیجنڈ عمر شریف، امریکہ کا سفر اہل خانہ کے بغیر کریں گے

واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کو امریکہ علاج کے لیے گزشتہ روز کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے علیل عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا ہے۔ عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے ابھی تک سوا سات گھنٹے کا طویل سفر کیا ہے۔

جونی لیور کا عمر شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

کامیڈی کنگ عمر شریف کے حوالے سے امریکہ میں علاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے والے ڈاکٹر طارق شہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شب کے لیے عمر شریف کو نیورمبرگ جرمنی کے اسپتال میں قیام کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام انتظامات ایئر ایمبولینس کمپنی کررہی ہے۔

تازہ شیڈول کے مطابق اداکارعمر شریف کو لے کر ایئر ایمبولینس بدھ کی صبح جرمنی سے آئس لینڈ کے لیے اڑان بھرے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ایئر ایمبولینس آئس لینڈ میں ری فیولنگ کرانے کے بعد امریکہ پہنچنے سے قبل کینیڈا میں بھی ری فیولنگ کرائے جس کے بعد وہ واشنگٹن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

واضح رہے کہ ایئر ایمبولینس میں اداکار عمر شریف کے اہل خانہ ہمراہ نہیں ہیں وہ کمرشل پرواز سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ اہل خانہ میں ان کی پہلی اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں