سڑکوں کی تعمیر سے چوری کیے جانیوالے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیرمیں سب سے بڑا ڈاکہ مارا گیا۔ ایف آئی اے کوماضی میں سڑ کوں کی تعمیرمیں کرپشن کی تحقیقات کرائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا آج چاررویہ سڑک ماضی کی نسبت بیس کروڑروپے فی کلومیٹرکم  میں بن رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کا نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ حکومت میں آتے ہیں۔ سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ  سابق حکومتوں نے کرپشن کی۔

دوہزار تیرہ کی نسبت آج چار رویہ سڑک کی تعمیر میں فی کلومیٹر 20 کروڑ روپے کی بچت ہورہی ہے۔ ایف آئی اے قوم کے سامنے لائے کہ کس نے اتنا زیادہ پیسہ بنایا۔

سڑکوں کی تعمیر پر چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے۔

وزیراعظم نے جھل جھاو، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپگریڈیشن کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی نسبت ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے۔ سندھ کو ہم نے احساس پروگرام کے تحت پیسہ دیا، یہ نہیں دیکھا کہ وہاں ہماری حکومت ہے یا نہیں۔

سندھ میں آباد ی زیادہ اور وہاں کے لوگوں میں غربت ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے تو تمام علاقوں پر توجہ دینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں