این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ ان شہروں میں ویکسی نیشن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔ یکم اکتوبر سے مکمل طور پر ویکسین نہ لگوانے والے بالغوں پر متعدد پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کرکیا جاتا ہے۔

جن شہروں میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں وہاں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 300لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان  8شہروں میں یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

یکم اکتوبر سے8شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں۔ 8شہروں میں پورے ہفتہ شادیوں کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ40فیصد سےکم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ یکم اکتوبر سے پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔ 8شہروں میں یکم اکتوبر سے تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے۔

مزارات، سینما گھر ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھولے جائیں گے۔

کراچی،لاہور، ملتان اور فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سکھر، بہالپور میں بھی پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسی نیشن ہوگی۔ ویکسی نیشن مہم اچھی چل رہی ہے لیکن شہرویوں کی معاونت ضرورت ہے۔

کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی ویکسین لگوانے پر منحصر ہے۔ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں