عمران خان کو دن رات خواب میں ملتا ہوں، میرے خلاف چین بھی ٹیمیں بجھوائی گئیں، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان پر اور نواز شریف پر بے پناہ الزامات لگے مگر آج تک ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنو ں سے حکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے،3سال میرے اورمیرےخاندان کے خلاف بےبنیاد الزامات لگائے گئے،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چاہتاہوں حقائق سے آگاہ کروں۔

عمران خان اور ان کےحواری مجھ اورخاندان پر تہمتیں لگاتے رہے،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے،حکومت کی فوج ظفر موج ٹی وی پر دن رات پراپیگنڈا کرتی رہی۔

ہم نے 10سال پنجاب میں اور 5سال وفاق میں عوام کی خدمت کی، اربوں کھربوں کے الزامات لگائے گئے ، ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہ لاسکے۔

ہماری جماعت کے لوگوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملتان میٹرو کی تفصیلی انکوائری کی گئی لیکن کچھ نہ ملا۔

مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ڈیفیڈ کے لاکھوں پاؤنڈز کھائے ہیں،میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی۔

ڈیوڈ روز کو پاکستان بلاکر عمران نیازی سے ملوایا گیا،اس کی اسٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا، ڈیلی میل اسٹوری میں رتی بھرسچائی ہوتی تومجھ سےرقم نکلوالیتے۔

عمرا ن خان کے اسپیشلسٹ نےکہا جو ہم نے لکھا اس میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں،این سی اے نے کہاکہ ہمیں دسمبر 2019کوایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست ملی،برطانیہ نے ایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمد کیے۔

قوم کودھوکہ دینےکیلئے وزرا نےجھوٹ بولا،این سی اےنےدستاویزات مانگی نہیں،انہوں نےخط لکھا،9دسمبر 2019 کواین سی اےحکام کی شہزادسلیم سےملاقات ہوئی،شہزادسلیم نےاین سی اےحکام کوبتایاکہ وہ کسی اورکام سےبھی لندن آئےتھے۔

حکومت نےتاثردیاکہ این سی اے نےخودرابطہ کیا،این سی اے نےکہاہم نےتحقیقات ختم کردیں،عدالت نےٹھپہ لگادیا۔

میں نے 2مرتبہ جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے، مجھے 2005میں زلزلےکے دوران جلاوطن کیاگیا۔

ہم پر نیب اور ایف آئی اے میں بھی کھربوں کے الزامات عائد ہوئے،بڑے بھائی کو بھی جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی،نیب نیازی گٹھ جوڑ میں دو رائے نہیں۔

عمران خان کو دن اوررات میں خواب میں ملتاہوں،بات میری بدنامی کی نہیں تھی،میری بدنامی پرجتنا پیسہ حکومت نے خرچ کیاوہ توکردیا،حکومت نے مجھے نہیں میرےساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

کیاعمران خان نےمیرےخلاف ٹیمیں چین نہیں بھجوائیں؟کہاگیاکہ ایک اکاؤنٹس کاکیس ہے،تحقیقات میں کچھ نکلتاتوکریمنل کیس بنتا۔

شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے بیانات بھی چلائے۔


متعلقہ خبریں