نیشنل ٹی 20 کپ: شائقین کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ میں شائقین کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نینشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پی سی بی کو شائقین کی تعداد 50 فیصد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیصلے کا اطلاق صرف یکم سے 3 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچوں پر ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں