شفاف انتخابات کسی بھی جمہوریت کیلئے سب سے اہم ہیں، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کسی بھی جمہوریت کے لیے سب سے اہم ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور کرمنل جسٹس سسٹم ریفارمز پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت رہی ہے اور شفاف انتخابات کسی بھی جمہوریت کے لیے سب سے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کی بیسٹ پریکٹسز کو پڑھ لیا ہے اور قانونی اصلاحات کو اب ہر صورت مکمل کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غریب کے ساتھ جرم ہو جائے تو وہ سمجھتا ہے اسے انصاف نہیں ملے گا اور ایف آئی آر کے اندراج سے تفتیش تک نئے ریفارمز متعارف کرانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی تو تایا کو لے کر پاکستان آئیں، وزیرداخلہ شیخ رشید

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ، مشیر تجارت، معید یوسف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ برآمدات کا حجم بڑھانے کے لیے غیر روایتی مصنوعات پر توجہ دی جائے اور پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات افسران کے لیے اہداف متعین کیے جائیں۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ سال 2018 سے 2021 کے دوران ویلیو ایڈڈ برآمدات میں 38 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات میں 27 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ اضافہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی کے باعث ممکن ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ والے ممالک پر توجہ دیں۔


متعلقہ خبریں