بحیرہ عرب میں نئے سمندری طوفان کا الرٹ جاری


کراچی: محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی جنوبی گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ شمال مغرب بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے جو یکم اکتوبر تک سمندری طوفان بن سکتا ہے اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارتھ کراچی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا کہ آج شہر قائد میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔


متعلقہ خبریں