جھوٹے مقدمات چلانے کیلئے اربوں روپے لٹا دیے گئے، مریم نواز

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات چلانے کے لیے اربوں روپے لٹا دیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آج انٹرنیشنل صادق و امین بن گئے ہیں۔ یہ پروپیگنڈہ ہمیشہ کیا گیا کہ سیاستدان کرپشن کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کو بھی اسی پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا سرٹیفکیٹ مسلم لیگ ن کو نہیں سب سیاسی جماعتوں کو ملا ہے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف مقدمات بناؤ۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی تو تایا کو لے کر پاکستان آئیں، وزیرداخلہ شیخ رشید

مریم نواز نے کہا کہ جب کچھ ہوا ہی نہیں تو ثابت کیا ہوتا۔ یہ چھوٹی بات نہیں کسی پر منشیات اور کسی پر نارووال کا مقدمہ بن گیا۔ شہباز شریف پر بھی مقدمات بنائے گئے اور جھوٹے مقدمات چلانے کے لیے ملک کے اربوں روپے لٹا دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کہنا چاہتی ہوں یہ نہ پہلے مسلم لیگ ن کو توڑ سکے نہ اب توڑ سکیں گے۔ پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے جبکہ بیانیہ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے اور کسی جماعت کے پاس بیانیہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ایسا نہیں جو آئین کی بالادستی پر یقین نہ رکھتا ہو۔


متعلقہ خبریں