روہت شرما پنڈی میں۔۔۔


بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر روہت شرما کے پاکستانی ہم شکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جس کی شکل بھارتی اوپنر سے ملتی ہے، راولپنڈی میں ایک شربت کی دکان پر بیٹھا، شربت پی رہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے روہت شرما کے ہم شکل شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کون کہتا ہے پاکستان بین الاقوامی کرکٹرز کے لیے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی پنڈی میں روہت شرما کو آلو بخارا کو جوس پیتے دیکھا ہے۔


متعلقہ خبریں