پاکستان کو 39 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا قرض جاری

ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا قرض جاری کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے قرض وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی 6 شرائط پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کے سیکٹر کی شرائط پر عملدرآمد کیا اور بجلی کی سبسڈی پر نظرثانی کی۔

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گردشی قرضے روکنے کے لیے اقدامات کیے، رقم سستی اور کلین انرجی پروگرام کی مد میں فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قرض کی رقم سے بجٹ سپورٹ اور ایکسچینج ریٹ مستحکم بنانے سے مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں