منال اور احسن کی مالدیپ میں سیر


حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف، منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی مالدیپ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔

منال اور احسن مالدیپ کے خوشگوار نظاروں سے لطف اندوز ہوتے اپنی سیلفیز بھی شیئر کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)


دونوں ہنی مون کے لیے 28 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوئے تھے لیکن تب انہوں نے اپنی منزل سے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے یہ راز فاش کیا کہ وہ ہنی مون منانے مالدیپ پہنچے ہیں۔

احسن اور منال مالدیپ کے معروف سیاحتی مقامات کی سیر میں مصروف ہیں اور انسٹا گرام پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں

احسن محسن کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کو کچھ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔


اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جنت میں لنچ‘  تحریر کیا۔

اداکارہ منال خان نے بھی  سمندر  کی سیر کے دوران خوبصورت تصویر  انسٹا گرام پر شیئر  کی  ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)


واضح رہے کہ رواں ماہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔


متعلقہ خبریں