5سے11سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی تیاری

امارات: پانچ سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور

 امریکہ میں کوویڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے فائزر اور بائیواین ٹیک ایس اِی کے  نے ہنگامی طور پر پانچ سے 11 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت  مانگ لی ہے۔

ان کمپنیوں نے اپنے اس منصوبے کے اعلان سے قبل گزشتہ ہفتے ویکسین سے متعلق ابتدائی آزمائشی اعداد و شمار امریکی غذا اور ادویات پر نگرانی کرنے والے ادارے، ‘یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن’ کو پیش کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈور شادی کریں یا کھانے کھائیں، بس ویکسینیشن کرانا ہو گی، سندھ حکومت

کمپنیوں نے بتایا ہے کہ ان آزمائشی اعداد و شمار میں 2268 بچوں پر کیے گئے تجربات شامل ہیں، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ویکسین عمر کے اس گروپ کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے۔

اس سے قبل ایف ڈی اے نے 12 سے 15 سال کے نوجوانوں میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ جب کہ 16 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی مکمل اجازت دی گئی تھی۔

پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف ڈی اے کی جانب سے فوری منظوری دیے جانے سے یہ ممکن ہو گا کہ موسم خزاں تک وبا کے مرض میں کمی واقع ہو سکے، یہ وہ وقت ہو گا جب موسم گرما کے بعد ملک بھر کے اسکول دوبارہ کھل چکے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر ویکسین مخالف مواد پر پابندی عائد

بچوں کے علاج سے وابستہ امریکی اکیڈمی کے مطابق، اس ماہ کے اوائل کے دوران بچوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن شدت اختیار کر گیا تھا۔

کمسن بچوں میں کوویڈ 19 کی بیماری کے شدت اختیار کرنے کا عمومی طور پر امکان کم ہی ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کورونا وائرس کے اثرات دوسروں تک تیزی سے پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں