ہمت ہے توملتان موٹروے پرانکوائری کیلئے چینی صدر کو خط لکھیں، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے سنیئرترین اور مرکزی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے توملتان موٹروے پرانکوائری کیلئے چینی صدر کو خط لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سڑکیں بنانے میں کرپشن کی نشاندہی کریں۔ حکمران منصوبوں کومتنازعہ کر رہے ہیں۔ ن لیگ کے دورمیں سی پیک منصوبے کے تحت سڑکیں بنائی گئیں۔

حکمران سی پیک کے خلاف دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ہر منصوبے کےتخمینے کی لاگت اورمکمل ہونے میں فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکوں کی تعمیر سے چوری کیے جانیوالے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے، وزیراعظم

وہ موٹروے جس میں زیادہ برج یا اوورہیڈ برج ہوں گے لاگت زیادہ ہوگی۔ تھرکا کوئلہ سالانہ 4ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرتا ہے۔ چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبے نہ لگتے تو پاکستان آج بھی اندھیرے میں ہوتا۔ تھرکول کا کوئلہ 70سال سے استعمال میں نہیں لاسکتے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ شکریہ ادا نہیں کرسکتے تو محسنوں پر الزام نہ لگائیں۔ آپ سے معیشت نہیں چلتی تو بیرونی سرمایہ کار کا کیا قصورہے۔

حکومت نے ملک میں مسائل کے انبار لگا دیئے، بجلی کے نرخ میں 3گنا اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 95فیصد منصوبوں کی طرف اشارہ کیا۔

ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ مہنگائی قابومیں نہیں آرہی، مزید بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان پرآنیوالی مشکلات کی سزاعوام کو بھگتنا پڑے گی۔

 


متعلقہ خبریں