نیشنل ٹی 20: بابراعظم کی شاندار سنچری، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن کے خلاف میچ کے دوران سنچری داغ دی۔

اس سنچری کے ساتھ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

بابراعظم نے 185 اننگز میں 6 سنچری اسکور کی ہیں، دوسرے نمبر پر احمد شہزاد نے 221 اننگز میں 5 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

بابراعظم نے نادرن کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 11چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں