وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بھنگ (انڈسٹریل ہیمپ) کی کاشت کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا افتتاح روات کے قریب واقع کلیام موڑ پہ قائم انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرو فونگ ایگریکلچر میں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھنگ کی کاشت کے باضابطہ افتتاح پر مبارکباد دی ہے۔

بھنگ کی دکانیں کھلوانے کے لیے وکیل کا احتجاج

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ یہ اہم منصوبہ آگے بڑھا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق اربوں ڈالرز کی ہیمپ انڈسٹری اب پاکستان کا اہم حصہ بننے کو تیار ہے۔

اٹلی: گھروں میں بھنگ اُگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اس سلسلے میں  انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچرحکام کا کہنا ہے کہ کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ زرمبادلہ (فارن ایکسچینج) کما سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں