انکار کیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی میں مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ان سے ڈر رہے ہیں جو ہم سے ڈرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ہار اور جیت کے درمیان خوف کی ایک پتلی سی زنجیر حائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو ن لیگ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ ن لیگ کی طاقت کا مخالفوں کو ادراک ہے لیکن اگر نہیں ادراک تو ن لیگ کو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے 3 افسران کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو بتا دیا کہ عوام کے حقوق کیا ہیں اور ان کو غصب کون کرتا ہے۔ اس لیے یہ ہمیں ہمارے لیڈر سے علیحدہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی جماعت کو توڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خدمت کو یہ نظر انداز بھی نہیں کر سکتے۔ کہا جاتا ہے ن لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے لیکن یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف ن لیگ کے پاس ہے۔ اس لیے آپ نے ظلم بھی برداشت کرنا ہے اور برے کو برا نہیں کہنا۔


متعلقہ خبریں