بابراعظم کی سنچری رائیگاں، سینٹرل پنجاب کو شکست


نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن نے سینٹرل پنجاب کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 63 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ احمد شہزاد 37، محمد اخلاق 21 اور شعیب ملک 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کے لیے نادرن کی جانب سے اننگز کا آغاز ناصر نواز اور سرمد حمید نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

نادرن کی پہلی وکٹ 26 رنز گر گئی جب ناصر نواز 6 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

اس موقع پر نوجوان بلے باز حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز کے ساتھ 84 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی،

نادرن کی ٹیم نے 200 رنز کا ہدف حیدر علی کی ناقابل شکست 91 رنز کی اننگز کے سبب 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں