انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


کراچی: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 ہو گئی جبکہ اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، مگر اب ایف بی آر کی جانب  سے اس میں توسیع کرتے ہوئے 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 39 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا قرض جاری

اس سے قبل ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں