ای سی سی: مزید گندم درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر کی منظوری

سیاسی قیادت کو نیب کے ناجائز ڈر کو ختم کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا، شوکت ترین

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مزید 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر کی منظوری دے دی ہے۔

 ای سی سی کی کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیائے ضروریہ پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ای سی سی نے وفاقی وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی ہے۔ یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر رقم خرچ ہوگی۔

پاکستان گندم، چینی، گھی اور دالیں درآمد کرنے والا ملک بن گیا، شوکت ترین

اجلاس میں متعلقہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث نظر ثانی شدہ سمری بھی پیش کی جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کو سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں ڈیسکوز کو دی گئی سبسڈی پر سیلز ٹیکس کا معاملہ لا ڈویژن کو بھجوا دیا گیا۔

ای سی سی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی نے منعقدہ اجلاس میں لبرٹی پاور لمیٹڈ کو آئی پی پیزسیٹلمنٹ کے تحت ادائیگیوں کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں