قطر طالبان کے اقدامات سے مایوس


قطر نے طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ماضی کی جانب جا رہے ہیں لیکن ہم نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کریں۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم طالبان کو یہ دکھانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمان ممالک کو کس طرح اپنے قوانین بنانے چاہیئیں اور خاص طور پر مسلم ممالک کو خواتین سے متعلق مسائل کو کس طرح نمٹنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فرانسیسی صدر کو ایک برس قید کی سزا

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ طالبان کے سامنے قطر کی مثال بھی موجود ہے جو ایک مسلم ملک ہے اور ہمارے یہاں اسلامک سسٹم نافذ ہے جبکہ ہمارے ہاں افرادی قوت میں خواتین مردوں سے زیادہ ہیں اور وہ حکومتی ادروں سمیت تعلیمی اداروں میں بھی موجود ہیں۔

واضح رہے امریکی فوجی انخلا کے بعد قطر نے کابل ایئرپورٹ پر پروازیں چلانے کے لیے طالبان کی مدد کی تھی۔


متعلقہ خبریں