سندھ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی: کل نجی تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کراچی: سمندری طوفان سائیکلون میں تبدیل ہونے کا خدشہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں موسم کی صورتحال اور تیز بارش کے پیش نظر جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

اس سے قبل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان چیئرمین آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن  حیدر علی کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔

چیئرمین حیدرعلی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت جمعہ کو پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھے جائیں گے۔

انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کراچی میں متوقع بارش اور طوفان کے باعث متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین حیدر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ والدین کی پریشانی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

خلیجِ بنگال میں طوفان ’گلاب‘ سے کراچی میں بارش کا امکان

چیئرمین آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن  حیدر علی نے واضح کیا ہے کہ جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں