رول کھانے والے کو ملے گا 20 ہزار روپے انعام


نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک دکاندار نے 20 منٹ میں رول کھانے والے کو 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے ایک دکاندار کی ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل کر گئی جس میں اس نے اپنی دکان کا رول کھانے والے کے لیے 20 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ یہ رول 20 منٹ میں ختم کرنا پڑے گا۔

دکاندار کی جانب سے منفرد پیشکش کو گاہکوں کی طرف سے ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا جا رہا ہے۔

مذکورہ رول کو بھارت کا سب سے بڑا رول قرار دیا جا رہا ہے جس کا وزن تقریباً 10 کلو ہے اور اس ایک رول میں 30 انڈے ڈالے جاتے ہیں۔ اس رول کو 2 بندے مل کر بناتے ہیں۔

اس رول میں نوڈلز، پنیر، کباب سمیت دیگر اشیا شامل کی جاتی ہیں۔ جو ایک نارمل کھانے سے بھی زیادہ ہے۔ ایک عام انسان تقریباً 10 منٹ میں کھانا کھا لیتا ہے لیکن یہ رول 20 منٹ میں بھی ختم کرنا نہ ممکن ہے۔ رول کی لمبائی 3 سے سوا 3 فٹ ہے۔


متعلقہ خبریں