ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا

ایل پی جی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے 10 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جب کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 343 روپے 38 پیسے مہنگا ہو گیا یے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2403 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں

دوسری جانب ملک میں یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں