بلیو ٹوتھ چپل کی مدد سے امتحان میں نقل


نئی دہلی: بھارت میں امتحان کے دوران بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی سے نقل کرانے والا گروہ پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجھستان میں پولیس نے امتحان میں نقل کرانے والا گروہ پکڑ لیا یہ گروہ سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے انوکھے انداز میں نقل کرا رہا تھا۔

مذکورہ گروہ نے نقل کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جسے پکڑنا ممکن ہی نہیں بلکہ نا ممکن تھا۔

پولیس کے مطابق اس گروہ کے 40 کارندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ گروہ امتحانات میں نقل کے لیے چپلوں میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگاتے تھے اور چپلوں کا یہ تیار جوڑا 6 لاکھ روپے میں فروخت ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رول کھانے والے کو ملے گا 20 ہزار روپے انعام

یہ گروہ چپلوں میں کالنگ آلات نصب کرتا تھا۔ چپلوں کے سول میں ایک چھوٹی سی بیٹری اور ایک سم کارڈ چھپایا جاتا تھا اور امیدوار کے کان میں چھوٹا سا مائیکرو فون لگایا جاتا۔ جس کے ذریعے سوالات کے جوابات سن کر پرچہ حل کیا جاتا تھا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایک معطل پولیس افسر بھی شامل ہے جو فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان سے بلیوٹوتھ ڈیوائسز اور سم کارڈز برآمد کر لیے گئے۔ نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ کوچنگ سینٹر کا مالک ہے جو نقل کے الزام میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں