صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی؟

صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی؟

اسلام آباد: معروف اداکارہ صبا قمر اور ایمان سلیمان عنقریب بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بننے والی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

عفت عمر، صبا قمر اور گلوکاربلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز کے مطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کی پروڈویسر شیلجا کجریوال کی جانب سے صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shailja Kejriwal (@shailjask)

واضح رہے کہ پروڈیوسر شیلجا کجریوال نے کچھ دن قبل فواد خان کی تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ وہ صنم سعید کے ہمراہ بھارتی ویب سائٹ کے لیے تیار کی جانے والی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

اداکارہ ایمان سلیمان کی شادی کی تصاویر سامنے آ گئیں

دلچسپ امر ہے کہ تاحال شیلجا کجریوال، صبا قمر اور ایمان سلیمان نے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مطابق تیار ہونے والی ویب سیریز کی ہدایات مہرین جبار دیں گی جس کا فواد خان بھی حصہ ہوں گے۔

نئی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ ریلیز ہونے کو تیار

بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال نے کچھ دن قبل جب فواد خان کی تصویر شیئر کی تھی تو انہوں نے نہیں بتایا تھا کہ وہ کس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shailja Kejriwal (@shailjask)

فواد خان کی تصویر پر جب مہرین جبار نے کمنٹ کیے تو اسی وقت چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا کہ وہ صنم سعید کے ہمراہ کسی بھارتی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

صبا قمر کا اصلی ہیرو کون ؟

بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال نے اب جب صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کی ہیں تو امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shailja Kejriwal (@shailjask)

رپورٹس کے مطابق فلم ساز و ہدایتکارہ مہرین جبار کسی نامعلوم ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس وجہ سے لوگ چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ وہ زی فائیو کے لیے سیریز پر کام کر رہی ہیں۔

میں اسکرین پر فواد خان کے ساتھ زیادہ جچتی ہوں، سونم کپور

صبا قمر، ایمان سلیمان اور فواد خان اگر ایک ویب سیریز کا حصہ ہوئے تو تینوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔


متعلقہ خبریں