برطانیہ: پیٹرول کی قلت کے بعد ادویات کی ترسیل بھی متاثر

MEDICINE

لندن: ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث برطانیہ میں پیٹرول کی قلت کے بعد ادویات کی بھی ترسیل متاثر ہونے لگی ہے۔

برطانیہ: فیس بک پر پیٹرول فروخت کرنیکی کوشش، عوام میں غم و غصہ

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کی کمی سے پہلے صرف پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی تھی لیکن اب ادویات کی ترسیل بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے میڈیکل اسٹورز کو ادویات کی ترسیل متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی نے کیمیسٹ ایسوسی ایشن کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے اندرونی ہول سیل ڈپو کی سپلائی سے لے کر فارمیسی تک پوری سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں مشکلات سر اٹھانے لگیں

برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پیٹرول اسٹیشنز پر ایندھن کی ترسیل کا عمل بری طرح متاثر ہے جس نے ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کردی ہے۔

ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے گزشتہ ہفتے 10 ہزار سے زائد افراد کو عارضی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں تقریباً  72 ہزار ٹرک ڈرائیوروں کی کمی ہوئی ہے۔ اس کی سب سے اہم وجہ بریگزٹ سے برطانیہ کی علیحدگی ہے۔

برطانیہ میں پیٹرول کا بحران، فوج سے مدد لینے کی تجویز

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ٹرک ڈرائیوروں کی بڑی تعداد یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں۔


متعلقہ خبریں