پیٹرول دے دو بابا، میاں بیوی کا بھیک مانگنے کا نیا انداز


وقت گرزنے کیساتھ بھیک مانگنے کے طریقے بھی جدید ہوتے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب میں ایک ایسے ہی  گداگر میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے جو مہنگی گاڑی میں گھوم رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان قیمتی گاڑی کے ساتھ سڑکوں پر گھومتے تھے۔ ملزمان اہم شاہراہوں پرجاتے اور وہاں گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کا تاثر دیتے اورعورت گاڑی کو دھکا لگانے کا بہانہ کرتی۔

راہ گیر ان کو دیکھتے تو رک کر معاملہ دریافت کرتے جس پر گداگر انہیں بتاتے کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا جبکہ جیب میں اتنی رقم بھی نہیں کہ پیٹرول بھروایا جاسکےـ

شاہراہ سے گزرنے والے خاتون کو دھکا لگاتا دیکھ کرمتاثر ہوتے ہو کر انہیں رقم ادا کرتے۔ جس کے بعد وہ دوسری سڑک پر منتقل ہو جاتے جہاں وہی ڈرامہ کیا جاتا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قصیم ریجن کی پولیس کو ملزم جوڑے کے طریقہ واردات کی وڈیو فوٹیج بھی موصول ہوئی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی ـ

پولیس کے مطابق ملزمان یمنی شہری ہیں اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار جوڑے کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کردیا گیاـ

محکمہ انسداد گداگری کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی نہ کریں جو گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور لوگوں کو روک کرکہتے ہیں کہ وہ مسافر ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں