مایا علی مشکل میں۔۔۔

پی ایس ایل کا وہ لمحہ جب مایا علی جذباتی ہو گئیں

پاکستان کی معروف و خوبروہ اداکارہ مایہ علی نے مداحوں کو اپنی مشکل زندگی سے متعلق بتا دیا۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایہ علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی گردن کے گرد کالر باندھ رکھا ہے۔

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ کی منو نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری زندگی آج کل ایسے گزر رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  مایا علی نے طبعیت خراب ہونے پر مداح سے اپنی صحتیابی کی خصوصی دعا کرنے کا کہا تجا۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا 

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی کی پوسٹ پر ایک مداح نے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی نے اپنے فین پیج کے کمنٹ کا جواب دیا، جس میں انہوں نے دعا کی اپیل کی۔

اداکارہ کی صحت سے متعلق جان کر مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنا شروع کر دیں۔

خیال رہے کہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے گزشتہ سال سوشل میڈیا سے وقتی طور پر بریک لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کی خوشی  کی وجہ کون ؟

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ قرنطینہ کا وقت ہر کوئی اپنے انداز سے گزار رہا ہے۔ میں روحانی سکون کی تلاش میں سوشل میڈیا وقتی طور پر چھوڑ رہی ہوں۔

 


متعلقہ خبریں