معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

بھارت کی جنوبی علاقے کنڑا سے تعلق رکھنے والی معروف ٹی وی اداکارہ سوجانیا نے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بنگلورو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لیکر خود کشی کر لی۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ولیس اداکارہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کی خودکشی کی وجہ معلوم ہو سکے۔

اس ضمن میں پولیس سوجنیا کے خاندان اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کو اداکارہ کے کمرے سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا ہوا کہ میں خودکشی کے لیے کسی اور کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتی۔

اداکارہ نے نوٹ میں اپنے والدین سے معافی بھی مانگی ہے۔ نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اسے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ ذہنی طور پر پریشان تھیں۔

نوٹ میں بھی لکھا ہے کہ زندگی میں انہوں نے جو کچھ جھیلا تھا اس سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھیں۔ انہوں نے نوٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی مدد کی تھی۔

پولیس کا ماننا ہے کہ سوجانیا نے تین دن پہلے خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔ کنڑ ٹی وی کی دنیا کے قریبی لوگ ان کی اس طرح کی موت کی خبر سے حیران ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز