پیپلزپارٹی نے فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

nayyar-bukhari

نیئرحسین سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہے ہیں، ہتھیار ڈالیں، معاف کردینگے،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا بیان انتہائی حساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں ٹی ٹی پی کو معاف کردینے کا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرت کیے جانے والے مذاکرات کے متعلق پارلیمنٹ کو بائے پاس کیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے استفسار کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے متعلق پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو بے خبر کیوں رکھا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ افغانستان میں جاری مذاکرات کی کیا شرائط ہیں؟

مہنگائی کے خلاف احتجاج کو بڑھائیں گے، عوام سڑکوں پر آئیں گے: نیر بخاری

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیرحسین بخاری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر مذاکرات سے متعلق اعتماد میں لے۔


متعلقہ خبریں