پنجاب پولیس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت زیر حراست، ریمانڈ منظور

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب پولیس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ تبادلوں و تقرریوں کا نوٹی فکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈینگی قابو کرنے کا گرُ بتادیا

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جن افسران کے تبادلے و تقرریاں کی ہیں ان میں ایس ایس پی آپریشن لاہوربھی شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پنجاب پولیس کے کل 14 افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے تحت اسماعیل الرحمان کو ایس ایس پی آپریشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کی تقرری دوسری مرتبہ عمل میں آئی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری، پولیس اور انتظامیہ کا عدم تعاون

ایس ایس پی آپریشن لاہور وقار انور قریشی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ای پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون کو ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان متعین کیا گیا ہے جب کہ مس عمارہ شیرازی کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق آصف مسعود کو ایس پی انویسٹی گیشن اٹک تعینات کردیا گیا ہے جب کہ عمران کرامت بخاری کو ایس پی پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر لاہور متعین کیا گیا ہے۔

پنجاب: پسند کی شادی پر زمیندار ناراض،3 گھر نذر آتش

ہم نیوز کے مطابق کاشف اسلم ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور متعین کیے گئے ہیں جب کہ ندیم عباس کو ایس پی پی ایچ پی لاہورتعینات کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں