راولپنڈی: پولیس اور منشیات فروشوں میں مقابلہ ،اے ایس آئی شہید


راولپنڈی تھانہ سول لائن کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی اسلم فاروقی شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مریڑ حسن کے قریب پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈرگ ڈیلر ہلاک ہوا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس کے 113 شہداء فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

مچھ میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

28سال کی عمر میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والا اسٹنٹ سب انسپکٹر کی ساڑھے تین سال قبل شادی ہوئی تھی ۔شہید کے تین کمسن بچے ہیں۔

مقابلہ کے امتحان میں نمایاں کامیابی کے بعد اے ایس آئی کے عہدے پر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شہید کی نماز جنازہ صبح پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں