عمران خان اے پی ایس کے ذمہ داروں کو این آر او دے رہے ہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

 رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کا کہان ہے کہ عمران خان اے پی ایس کے ذمہ داروں کو این آر او دے رہے ہیں۔

راناثنا اللہ وزیر اعظم عمران خان کے ٹی ٹی پی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مفاہمت کی بات کررہے ہیں۔ لیکن وہ خان اپوزیشن کےساتھ بات چیت نہیں کرناچاہتے اور اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروہ بھی پاکستان سے وفا کا عہد نبھانا چاہتے ہیں،فواد چودھری

ان کا کہنا ہےکہ افغانستان کےساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانےکاسوچاجارہاہے اور وزیراعظم عمران خان ل کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا  ہے کہ معیشت کا حال یہ ہےکہ ڈالر 172روپےپربھی نہیں رک رہا۔ گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت سے برآمد کی جارہی ہے۔ چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دیکر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں۔ سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہتھیارڈالے تو انہیں معاف کردیں  گے۔ انہیں غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں، افغان طالبان مصالحت کار ہیں۔

وزیراعظم عمرا ن خا ن نے ترک ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپس کے ساتھ افغانستان میں مذاکرات ہورہے ہیں، مذاکرات میں افغان طالبان ثالث کا کردار اداکررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کےلیے رضامندہیں، وہ ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلےکا حل فوجی نہیں،کسی بھی مسئلے کا حل طاقت کی بجائے مذاکرات ہیں۔


متعلقہ خبریں