‘اسکوئڈ گیم’ کے فون نمبر کی بولی لگ گئی


کوریا میں بچوں کے مقابلے پر بننے والی ’اسکوئڈ گیم‘ نامی سیریز اس وقت مقبولیت کی بلندی کو چھو رہی ہے۔

نیٹ فلیکس پر آنے والی سیریز میں ایسے کھیل دکھائے گئے ہیں جس کی تھیم ہے کہ مارو یا مرجاؤ، جبکہ جیتنے والے کو پونے چار کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔

بقا و فنا پرمبنی اس گیم میں ایک نمبر دکھایا گیا جسے فرضی سمجھا گیا ہے تھا لیکن وہ حقیقی نکلا اور اب ناظرین نے اس پر کالیں شروع کردیں ہیں۔

وہ نمبر اتنا مقبول ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدارتی امیدوار نے نمبر کی 85 ہزار ڈالر کی قیمت لگادی ہے۔

’اسکوئڈ گیم‘ اس وقت دنیا کے چارٹ پر بہت مقبول ہورہی ہے۔ جبکہ کہا جا رہا ہے کہ یہ نیٹ فلیکس کی سب سے زیادہ مقبول ترین سیریز ثابت ہو سکتی ہے۔

سیریز میں درنوں افراد کھیل جیتنے کے لیے کئی مراحل سے گزریں گے لیکن ہار کی صورت میں موت ان کی منتظر ہو گی۔  آخری مقام تک پہنچنے والا فرد جو زندہ بچ جائے گا وہ ساڑھے پانچ ارب پاکستانی روپے کا حق دار بن جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں