انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کو جھٹکا


انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کو جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔

ویکسین لگوانے سے انکار  کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خوش قسمتی نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو لٹنے سے بچا لیا
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔

فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا جس کے لیے تیاری اور ٹیموں کے انتخاب پر ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایسےمیں 5 فٹبالرز کی طرف سے ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد انگلش ٹیم کمزور پڑتی نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ کروڑ کی گاڑی ،7 گھنٹے کی خواری، رونالڈو کو پٹرول نہ ملا
دی سن کے مطابق انگلش ٹیم کے مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں