طالبان سے بات چیت کی ابتداہے،ہمیں معلوم ہے کہ کون گڈ ہے، کون بیڈ ، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب تک طالبان سے بات چیت کی ابتدا ہورہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کون گڈ ہے اور کون بیڈ ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اے پی ایس واقعے کے ذمہ دار ان الگ ہیں۔ جنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے۔ دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی۔ امریکا اور چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اے پی ایس کے ذمہ داروں کو این آر او دے رہے ہیں، رانا ثنااللہ

ان کا  کہنا  ہے کہ منظرنامہ بدلنےجارہاہے۔ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرا خارجہ رابطے میں ہیں۔ ہم بھارت سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کے لئے تیار ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے۔

کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائے گی۔ بھارت کو ندامت اٹھانےکے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے نیب کے چیئرمین کا فیصلہ ہوجائے گا۔  اپوزیشن عقل کےاندھےاورکنویں کےمینڈک ہیں۔پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے۔عمران خان اس ملک کو ٹھیک کر رہا ہے۔ مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہے ہیں، ہتھیار ڈالیں، معاف کردینگے،عمران خان

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں۔گندے لوگوں کو نکالا جائے گا۔ جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ بعض وزرا نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔


متعلقہ خبریں