الوادع لیجنڈ ، کپل شرما کا ٹوئیٹ


بھارتی کامیڈین کپل شرما کاعمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

کپل شرما نے ٹوئیٹ کی کہ الوداع لیجنڈ، کپل شرما ہمیشہ سے ہی کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے مداح رہے ہیں۔

کپل شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیڈی عمر شریف سے ہی سیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی زندگی کا سفر

لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل  کرایا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں