عمر شریف بہت باکمال انسان تھے، دلیر مہندی


بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

دلیر مہندی کی جانب سے عمر شریف  کی موت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، عمر شریف بہت باکمال انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے کام کو دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اچھے انتظامات کیے۔ ایئرایمبولینس سمیت دیگر انتظامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی زندگی کا سفر

خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل  کرایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں