عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز بھی افسردہ


کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرشریف کو کھونےکا بہت دکھ ہے، وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان شوبز کا بڑا نام تھے، ان کی کمی کو پوئی پورا نہیں کر سکتا۔

عمر شریف کا منفرد مقام تھا، انتقال پر دکھ ہوا، وزیراعظم

کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ عمر شریف بہترین انسان اور اچھے استاد تھے۔

خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل  کرایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں