بھارت میں لوگ عمر شریف کو دیکھنے کیلئے ترستے تھے، جونی لیور


بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور کامیڈین جونی لیور نے کامیڈی کنگ عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں لوگ عمر شریف کو دیکھنے کیلئے ترستے تھے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف میں بہت سی خوبیاں تھیں ، پوری دنیا میں بہت سے لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف سے 1990 میں ملاقات ہوئی تھی، وہ بہت اچھے آدمی تھی، شوز میں عمر شریف صاحب کو خود پتہ نہیں ہوتا تھا کہ وہ کیا بولنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف صاحب بہت حاضر دماغ تھے، وہ جو کام کرتے تھے دنیا دیکھ کر حیران ہوجاتی تھی، اینکرننگ کرنا بہت مشکل کام ہے جو کہ عمر بھائی کرتے تھے۔

عمر شریف کا منفرد مقام تھا، انتقال پر دکھ ہوا، وزیراعظم

جونی لیور نے کہا کہ عمر شریف صاحب الفاظ کہاں سے لاتے تھے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے، بھارت میں عمر شریف کے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، ہم سب فنکار ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور ساتھ بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری بھارتی انڈسٹری عمر شریف صاحب کی دیوانی ہے، بھارت میں لوگ عمر شریف کو دیکھنے کیلئے ترستے تھے، ہم لوگوں کو انتظار ہوتا تھا کہ عمر شریف صاحب کیا بولنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل  کرایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں