متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ ابوظہبی میں پیش آیا اور ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس، ایک ڈاکٹر اور ایک برس موجود تھے جو جاں بحق ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

امارات پولیس کی جانب سے جاری بیان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کس مشن پر اور کہاں گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثہ اس وقت ہوا ہے جب ایک سال تاخیر سے ملک میں ورلڈ ایکسپو 2020 کا گزشتہ روز ہی آغاز ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں