عمر شریف کو کیا کیا بیماری تھی؟

عمر شریف کو لے جانیوالی ایئر ایمبولینس پیر کی علی الصبح اڑان بھریگی

پاکستان کے کامیڈین کنگ عمر شریف کئی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ عمر شریف کو دل کا عارضہ لاحق تھا جب کہ وہ گردوں کی بیماریوں کا بھی شکار تھے۔

خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بی بی سی  کے مطابق عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کے سفر کے دوران ہی راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوئی جس وجہ سے انھیں جرمنی میں روک لیا گیا۔

عمر شریف کی تدفین وصیت کے مطابق ہو گی، سندھ حکومت

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف گذشتہ چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ جیسے طبیعت بہتر ہوگی تو وہ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے لیکن بہتری نہیں آئی اور وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔


متعلقہ خبریں