اکشے کمار نے اپنے استاد عمر شریف کو کیا کہا تھا؟



بالی ووڈ کے کھلاڑی و معروف اداکار اکشے کمار کامیڈین کنگ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔

چند سال قبل اکشے کمار نے اپنی فلم سنگھ از کنگ کی پروموشنل تقریب کے دوران عمر شریف سے ملاقات کی اور تقریب میں موجود لوگوں کو بتایا کہ وہ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کامیڈی ٹائمنگ عمر شریف سے سیکھی ہے۔

بھارت میں لوگ عمر شریف کو دیکھنے کیلئے ترستے تھے، جونی لیور

اکشے کمار نے بتایا کہ وہ عمر شریف کے اتنے بڑے فین ہیں کہ انہوں نے ان کے تمام شوز اور پروگرام دیکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر عمر شریف نے کہا کہ ان کی اکشے کمار سے پہلی ملاقات 1992 میں ہوئی تھی جب اکشے ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج تک کسی بھی اداکار کے لیے اس کی پریس کانفرنس یا تقریب میں نہیں آیا مگر اکشے کے لیے آج آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کی کامیڈی ٹائمنگ بہت اچھی ہے اوروہ ایک ایماندار شخص ہیں۔


متعلقہ خبریں