عمر شریف کی کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی، مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں تک مسکراہٹیں بکھیرنے والے کی کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر کہا کہ عمر شریف کا انتقال برصغیر کے فنون لطیفہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ کئی دہائیوں تک مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیرنے والے لیجنڈ کی کمی شائد کبھی پوری نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کا منفرد مقام تھا، انتقال پر دکھ ہوا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمر شریف کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف کا انتقال آج جرمنی میں ہوا جہاں وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل  کرایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں