ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ عدالت پہنچ گئے

فائل فوٹو


امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طالبان کو جنگی فتوحات کے ٹوئٹ کرنے دیے گئے جبکہ انتخابی فتوحات بتانے پر میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی کانگریس ارکان نے زبردستی ٹوئٹر سے میرا اکاؤنٹ بند کروایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروایا جائے۔

یاد رہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں